Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں .سردار امجد فاروق خان کھوسہ

تونسہ شریف(سپیشل رپورٹر)الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار ایم این اے سردار امجد فاروق خان کھوسہ نے امیدوار ضلعی نائب چیئرمین سردار ضیاء خان کھتران کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں معززین اور چیئرمینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عشائیہ میں سردارعبدالقادر خان کھوسہ، سردار اعجازالرحمٰن کھیتران،سردار فاروق خان کھیتران، محمدانورخان ملکانی،پیربشیرجعفر،ملک منصوراحمد،مولانا امان اللہ قیصرانی،مقبول شہزاد ملکانی،سردار اکرم خان ملغانی،ڈاکٹر گل محمد،سرداراعظم ملغانی،سعیداللہ خان گاڈی، سردارعبدالحفیظ میرانی،طیب خان سانگھی،حاجی عبداللطیف خان قیصرانی،ڈاکٹر ربنواز ملکانی،محمد اقبال خان ملکانی،صلاح الدین خان بزدار، سید شمس الحسنین کاظمی سمیت کثیر تعداد میں چیئرمین یونین کونسل،وائس چیئرمین ، کونسلروں اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔
سردار امجد فاروق کھوسہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تونسہ شہر میں ٹراما سنٹر، ٹف ٹائل،سیوریج ،واٹرسپلائی لائنوں پر خطیر رقم سے میگاپراجیکٹ پر کام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کووقتی پریشانی کاسامنا ضرور ہے مگر جب کام مکمل ہوجائے گا تو شہری تاعمر یاد کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ روڑے اٹکانے والے اور بدنام کرنے والے اسلام آباد تک احتجاج کر رہے ہیں۔ مگر ہم اور ہمارے لیڈر مسلم لیگ کے منشور پر عمل پیرا ہوکر ملک وقوم کی خدمت کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ تونسہ شہر میں جو لوگ 13سال ترقیاتی کام نہیں کراسکے اب وہ چند سالوں میں تونسہ کو ترقی کی راہ پر دیکھنا چاہتے ہیں اورجھوٹے پراپیگنڈے سے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں مگر پڑھی لکھی عوام سابقہ اور موجودہ دور میں بہتر تفریق جانتی ہے
انہوں نے کہا کہ بیٹ اشرف پل ‘ سیم نالہ ‘دائرہ شاہ پل ‘بوائز وگرلز ڈگری کالج ‘سکولوں کی اپ گریڈیشن ‘مکول ‘قصبہ ٹب میں گیس کی فراہمی ‘قبرستانوں کی چاردیواریاں ‘دیہی سڑکوں کی تعمیر ہماری تین سالہ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کارکردگی سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی ملک دوست پالیسیوں سے نوجوان پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی واحد پارٹی مسلم لیگ ن ہے جو دہشت گردی ‘بیروزگاری اور دیگر مسائل ‘بجلی ‘پٹرول ‘تیل ‘گیس کی لوڈشیڈنگ قابو پانے کے ساتھ ساتھ عوام کوریلیف دینا جانتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحصیل تونسہ شریف کو مسلم لیگ کا گڑھ بنایا ہے جس کی وجہ سے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے بھاری اکثریت سے الیکشن جیتا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ میں بلدیاتی الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے جن کا زیادہ تعلق ہمارے گروپ سے ہے اور انشاء اللہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں سردار عبدالقادر خان کھوسہ ضلعی چیئرمین کے امیدوار ہیں بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے