Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ضلع کونسل کی مخصوص نشست کیلئے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے سردار محمد اقبال خان ملکانی کو ٹکٹ جاری

ریتڑہ(نمائندہ خصوصی)ضلع کونسل میں ٹیکنوکریٹس کی مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے سردار محمد اقبال خان ملکانی کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ۔ ایم این اے سردار امجدفاروق کھوسہ،امیدوار چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالقادر خان کھوسہ،چیئرمین یوسی ٹبی قیصرانی محمد انور خان ملکانی،سردار عبدالحفیظ خان میرانی،حاجی عبداللطیف قیصرانی،محمد طیب خان سانگھی کے بہت مشکور ہیں جنہوں نے ٹکٹ جاری کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔سردار محمد اقبال خان ملکانی ،حاجی محمد فرمان ملکانی،محمد رمضان ملکانی،نوید اقبال ملکانی ودیگر نے تعمیر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں پر انہیں ٹکٹ جاری کیا ہے جس کیلئے وہ ایم این اے سردار امجدفاروق کھوسہ،امیدوار چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالقادر خان کھوسہ،چیئرمین یوسی ٹبی قیصرانی محمد انور خان ملکانی،سردار عبدالحفیظ خان میرانی،حاجی عبداللطیف قیصرانی،محمد طیب خان سانگھی کے دل سے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ منتخب ہو کر اہل علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے