Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

رمک سے کشمور تک انڈس ہائی وے کو دو رویہ بنانے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور

ریتڑہ(نمائندہ خصوصی)رمک سے کشمور تک انڈس ہائی وے کو دو رویہ بنانے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی ہے۔یہ قرار داد ایم پی اے سردار ممتاز احمد بھٹو خان نے پنجاب اسمبلی میں پیش کی۔تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر آئے روز ہونے والے حادثات کے پیش نظر حلقہ پی پی 240 سے نو منتخب ایم پی اے سردار ممتازاحمد عرف بھٹو خان نے رمک ضلع ڈیرہ غازیخان سے کشمور ضلع راجن پور تک انڈس ہائی وے کو دو رویہ بنانے کی قرارداد نمبر 164 پنجاب اسمبلی میں پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔قرارداد کی منظوری کے بعد قرار دار کی کاپی صدر پاکستان،وزیراعظم پاکستان،گورنرپنجاب،اپوزیشن لیڈر،چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سمیت تمام متعلقہ ذمہ داران کو بھیج دی گئی ہے۔ایم پی اے سردار ممتازاحمد بھٹوخان نے نوائے وقت کو بتایا کہ وہ بہت جلد وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کرکے فنڈز کی منظوری کیلئے درخواست کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انڈس ہائی وے پر ٹریفک کا بوجھ بہت بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے جان لیوا حادثات آئے روز کا معمول بن گئے ہیں۔جس کی وجہ سے اب یہ وقت کی ضرورت ہے کہ اسے دو رویہ کیا جائے تاکہ ان حادثات سے بچا جاسکے اور بین الصوبائی ٹریفک آسانی سے گزر سکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے