Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

میاں شہباز شریف سے ملاقات میں حلقے کے مسائل سے آگاہ کروں گا۔سردار ممتاز خان بھٹو، سردار میر بادشاہ قیصرانی

 ریتڑہ(نامہ نگار) علاقائی ترقی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کروں گا۔آپ لوگوں نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔میرے حلقے کے عوام مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں۔ان کے حل کیلئے اوپر تک جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 240 کے نومنتخب ایم پی اے سردار ممتاز خان بھٹو اور سابق پارلیمانی سیکریٹری سردار میر بادشاہ قیصرانی نے بیٹ بھیڈیں والی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد ان کی ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ہورہی ہے جس میں وہ اپنے حلقے کی عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں انہیں آگاہ کریں گے اور ان کے حل کیلئے تجاویز دیں گے اور فنڈز کی فراہمی کیلئے ان سے پرزور عرض گزاریں گے۔انہوں نے کہا کہ انڈس ہائی وے سے بیٹ بھیڈیں والی تک رابطہ سڑک کی از سر نو تعمیر کیلئے بہت جلد فنڈز کی فراہمی کیلئے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں گے اور اس کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوجائے گا۔اس کے علاوے دیگر منصوبہ جات پر بھی کام شروع ہو جائے گا۔سردار میر بادشاہ قیصرانی نے کہا کہ وہ علاقائی مسائل کے حل کیلئے اختلافات پیدا ہونے پر چار بار اپنی نشست سے ہاتھ دھو چکے ہیں مگر اپنے اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔چیئرمین یوسی مورجھنگی سردارعبدالحفیظ میرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔بیٹ اور کچے کے علاقے کی عوام کی فلاح بہبود کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز سے پلوں، روڈز کی تعمیر اور بجلی کی فراہمی کے متعدد منسوبے پایہء تکمیل کو پہنچ چکے ہیں اور متعدد منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔اسی طرح بہت سے منصوبوں کا بہت جلد آغاز کردیا جائے گا۔اس سے پہلے بیٹ بھیڈیں والی کے مسائل کے بارے میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی ملک اشفاق چھجڑہ نے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اہل علاقہ نے مسلم لیگ (ن) کو بڑی تعداد میں ووٹ دے کر کامیابی سے ہمکنار کیا۔یہ علاقہ انتہائی پسماندگی کا شکار ہے ۔رابطہ سڑک اور پلوں کی تعمیر کیلئے فنڈز مہیا کرکے اہل علاقہ کی اشک شوئی کی جائے۔تقریب میں کثیر تعداد میں اہل علاقہ سمیت سردار محمد اقبال خان ملکانی،ملک منظور احمد ملانہ،ملک خدا بخش چھجڑہ،ملک عابد، ملک شریف،ملک اللہ بخش،ملک عبدالستار،ملک اسحاق چھجڑہ،حاجی سلیمان، ملک عرفان،عبدالرحمٰن ،شاہنواز خان قیصرانی،محمد یارلتڑا بھی موجود تھے۔









ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے