Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مسلسل 6ماہ سے میٹر ریڈر غلط ریڈنگ سے بل بھیج رہے ہیں درستگی کے لیے دفتر کے چکر لگالگا تھک گیا تاحال بل درست نہیں کیا گیا مپیکو چیف نوٹس لیں ۔الطاف احمد

وہوا(نمائندہ خصوصی)مسلسل 6ماہ سے میٹر ریڈر غلط ریڈنگ سے بل بھیج رہے ہیں درستگی کے لیے دفتر کے چکر لگالگا تھک گیا تاحال بل درست نہیں کیا گیا مپیکو چیف نوٹس لیں ۔الطاف احمد 
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہوا کی نواحی بستی ڈگر والی کے رہائشی الطاف احمد منجوٹھہ نے بتایا کہ سب ڈویژن وہوا کے اہلکار شوکت علی نے ماہ جون سے کسی دوسرے میٹر کی کیمرہ ریڈنگ سے میٹر کی تصویر ڈال کر اس کے چارجز مجھ پر ڈال دئیے جبکہ میٹر کی تصویر میرے بل پر آرہے ہے وہ میٹر میرا نہیں، بل کی درستگی کے لیے مسلسل چھ ماہ سے واپڈا دفتر وہوا کے چکر لگا لگا کر تھک گیا غریب آدمی ہوں سب ڈویژن وہوا کا ایک بھی اہلکار سیدھے منہ بات نہیں کرتا میپکو چیف ملتان ،ایس ای واپڈا ڈیرہ غازیخان ،عابد شیر علی سے میری درخواست ہے کہ سب ڈویژن وہوا کے اہلکاروں کی غفلت پر فوری نوٹس لیں اور فوری طور پر میرے بل کی درستگی کیجائے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے