Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 9 دسمبر کو ڈیرہ غازیخان اور فورٹ منرو کا دورہ کریں گے

ٹبی قیصرانی(نامہ نگار)وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 9 دسمبر کو ڈیرہ غازیخان اور فورٹ منرو کا دورہ کر رہے ہیں۔جس میں وہ ڈیرہ غازیخان سے فورٹ منرو دو رویہ شاہراہ کا افتتاح بھی کریں گے۔اراکین قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم ،سردار امجد فاروق کھوسہ ان کے اعزاز میں سرکٹ ہاؤس ڈیرہ میں ظہرانے کا اہتمام بھی کریں گے۔ڈیرہ غازیخان سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے وفود سرداراحمد خان لغاری اور سردار عبدالقادر کھوسہ کی قیادت میں جبکہ تحصیل تونسہ سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کا وفد سردار جاوید اقبال قیصرانی کی قیادت میں وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔اس سلسلہ میں انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں نے سردار جاویداقبال قیصرانی سے رابطہ کرکے ان سے وفد میں شریک افراد کے نام طلب کرلئے ہیں۔22 دسمبرکو ہونے والے چیئرمین اور وائس چیئرمین ضلع کونسل اور میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے سلسلہ میں اس دورہ کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔سرداراویس احمد خان لغاری، سردار محمد جمال خان لغاری اس سلسلہ میں سردار میربادشاہ قیصرانی اور بیگم سردار میربادشاہ قیصرانی مسلسل رابطے میں ہیں۔بلوچ سردار صاحبان وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے