Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

تحصیل سطح پر تقریری و تحریری مقابلوں کا انعقاد برٹش انٹرنیشنل سکول تونسہ کے طالب علموں نے میدان مار لیا

تونسہ شریف (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب کے تعلیم دوست ویژن کے تحت پنجاب یوتھ فیسٹیول 2016ء میں تقریری مقابلہ جات کا انعقاد ہوا ۔ بوائز میں سٹی ہائی سکول تونسہ میں بوائز کے درمیان مقابلہ جات کا انعقاد ہوا، برٹش سکول تونسہ کے طلیب زین نے پہلی اور عبید قمر نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، اس طرح گرلز ہائیر سیکنڈری سکول تونسہ میں گرلز کے مابین تقریری مقابلہ جات کا انعقاد ہوا جس میں برٹش سکول تونسہ کی ہونہار طالبہ ردا عزیزنے پہلی ، کنٹری سکول کی طالبہ وجیہہ ملک نے دوسری اور برٹش سکول تونسہ کی ہی طالبہ خدیجہ گل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ برٹش سکول کی تحصیل بھرکے طالبعلموں میں اس نمایاں کامیابی پر سابق وفاقی وزیر خواجہ شیراز محمود، چیئرمین یونین کونسل شہزاد خان کھوسہ اور دیگر معززین علاقہ و تعلیمی اداروں کے سربراہان نے مبارک دی ہے۔ پرنسپل برٹش انٹرنیشنل سکول حافظ حیدر قمر اور وائس پرنسپل عبدالعزیز خان کھتران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کامیاب طالب علموں کے لئے خصوصی انعامات کا اعلان کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے