Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کوآرڈینیٹر مسلم لیگ(ن) تحصیل تونسہ نانا محمد عارف ملکانی کے چچا حاجی مہرداد خان ملکانی بقضائے الہی انتقال کرگئے

ریتڑہ(نامہ نگار)کوآرڈینیٹر مسلم لیگ(ن) تحصیل تونسہ نانا محمد عارف ملکانی کے چچا حاجی مہرداد خان ملکانی بقضائے الہی انتقال کرگئے ہیں۔ان کی نماز جنازہ بستی ملکانی کی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔ان کی نماز جنازہ میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور کثیرتعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔جس چیئرمین یوسی ٹبی قیصرانی سردارمحمد انور خان ملکانی، رکن پنجاب کونسل مسلم لیگ (ن) ملک اللہ نواز ارائیں،حاجی ملک اشفاق چھجڑہ،رہنما مسلم لیگ(ن) مقبول شہزاد ملکانی،حاجی قادر بخش ملکانی،کشمیرعلی خان لاشاری،کونسلر قاری رحمت اللہ ملکانی،نعمت اللہ ملکانی،نائب صدر انجمن صحافیان تحصیل تونسہ فاروق شہزاد ملکانی بھی شامل تھے۔مرحوم کی رسم قل خوانی آج بروز منگل صبح 10 بجے بستی بڈے والی ملکانی کی مسجد میں اداکی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے