Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پنجاب،خیبرپختونخواہ بارڈر پر بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار

وہوا(نمائندہ خصوصی)پنجاب،خیبر بارڈر پر بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب تھانہ وہوا کی حدود میں واقع پنجاب خیبر بارڈر پر جھنگی چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ اعجاز ولد دوست محمد سے ایک کلو سے زائد مقدار میں چرس برآمد کر لی گئی۔ایس ایچ او تھانہ افتخار قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم علاقہ غیر کھوئی بہارہ سے ڈیرہ اسماعیل خان منشیات سمگلنگ کرتا ہے اور مزید گشت بڑھا دیا ہے۔ ملزم رات گئے موٹر سائیکل پر علاقہ کھوئی بہارہ سے ڈیرہ اسماعیل خان سمگلنگ کر رہا تھا کہ چیک پوسٹ جھنگی پر دوران چیکنگ انچارج پوسٹ اللہ بخش ،عمیر شہزاد، عبدالعزیز نے گھیر لیا دوران چیکنگ بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔ملزم کے خلاف تھانہ وہوا میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے