Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سرائیکی خطے کے غریب عوام کے نام ۔۔۔۔محترمہ اجالا لنگاہ کا اہم پیغام

سرائیکی خطے کے  غریب عوام کے نام ۔۔۔۔محترمہ اجالا لنگاہ کا اہم پیغام
صوبہ سرائیکستان کے قیام کی طرف عملی پیش رفت کا اھم وقت اور نازک موڑ................
اگلے سال کے آغاز میں ہی مردم شماری کی تیاری ....
اگر اس مردم شماری میں اس وسیب کے رہنے والوں نے مردم شماری کے فارم میں زبان والے خانے میں " سرایئکی " لکھ دیا تو الگ صوبہ ممکن ھے ...اگر آج غفلت کی تو اگلی مردم شماری تک ....
.اس وسیب کے نوجوان خودکشیاں کرتے رھیں گے. ...
وکلاء خود انصاف کو ترستے رھیں گے اور اپنے حق کے لئے دھرنے دیتے رھیں گے.....
بیرونی بیوروکریسی ھمیشہ اس وسیب پر مسلط ھوتی رہیگی..... 
کسان اپنی بدحالی پر بے حس حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرتے رھیں گے ...فصلیں جلاتے رھیں گے......
ڈاکٹرز اپنے حقوق کے لئے دھرنے دیتے ہؤے گلو بٹوں کے ڈنڈے کھاتے رھیں گے.....
نرسیں ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرنے پر اپنی نوکریوں سے فارغ ھوتی رھیں گی.....
تاجروں کے حقوق پامال ھوتے رھیں گے....
وسیب کی مائیں اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے لاھور ..کراچی ..اسلام آباد میں جا کر لوگوں کے برتن مانجھتی رھیں گی.....
والدین اپنے بچوں کو براے فروخت کرتے رھیں گے......
بیٹیاں جہیز کے انتظار میں سروں میں سفید ھوتے بال اور محرومیوں سے تنگ آکر پنکھوں سے جھولتی رھیں گی.
..........................................،،،،،،،،،،،،،
الگ صوبہ تو ھمارا پہلا ٹارگٹ ھے......ھمارا اصل ٹارگٹ تو ..صحت ..تعلیم ...انصاف ...ھر امیر غریب کو برابری کی بنیاد پر فراھم کرنا ھے........
وڈیرا شاھی سے مستقل چھٹکارا ......غریب ،پڑھے لکھے اور مخلص نوجوانوں کو اسمبلیوں میں پہنچانا اور پجارو کی پوجا کے کلچر کو دفن کرنا..........
.....یہ وقت دوبارہ نہیں آئے گا .
تاریخ نے قوموں کے وہ دور بھی دیکھے ہیں.......لمحوں نے خطا کی ..صدیوں نے سزا پائی.
جاگو پاکستان .
جاگو سرائیکستان ........
دعاؤوں کی طلبگار .
اجالا لنگاہ.
کارکن . سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے