Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے دھماکے دار اعلان کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب میں آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔
سابق صدر نے کہا کہ 'میں اپنی بہن فریال تالپور کی نشست پر جبکہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے انتخابات میں حصہ لیں گے'۔
آصف زرداری نے کہا یہ یہی وہ خوشخبری ہے جو انہیں عوام کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔
نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'آپ ٹرینیں بنا سکتے ہیں تو جہاز کیوں نہیں خرید سکتے'؟
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ 'بلاول نے جو باتیں کہی ہیں وہ سب جمہوری باتیں ہیں، انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا جیسا دوسرے لیڈرز کہہ رہے ہیں،ہم پارلیمنٹ میں جائیں گے، عدالتوں میں جائیں گے اور بتائیں گے کیا ہورہا ہے اور کیا ہونا چاہیے'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'ہم نے گیس کا پائپ لائن اور تیل کی پائپ لائن کا معاہدہ کیا، آپ سوچیں جب آپ مودی کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں، ٹوئیٹ کرتے ہیں اس وقت کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والوں کے دل پہ کیا گزرتی ہوگی، وہ آپ کی عزت نہیں کرتے'۔
سابق صدر نے کہا کہ 'ہم سستا فیول کیوں نہ لیں، ہمیں اجازت دیں ہم اس سے سستا فیول لائیں گے، آپ کو چین کے ساتھ معاہدے کی سمجھ نہیں آرہی'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'سارے بلوچستان میں زمینیں خالی پڑی ہیں ہم ان زمینوں کو آباد کرسکتے ہیں'۔
آصف زرداری نے نواز شریف کو مخاطب کرکے کہا کہ 'میاں صاحب وہ دن یاد کریں جب میں نے طاقت کو پارلیمنٹ کے حوالے کیا تھا،تب آپ نے فون کیا تھا اور کہا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'میں اس بات پہ متفق نہیں کہ میاں صاحب پنجاب میں مضبوط ہیں، میں اس بات کو نہیں مانتا، آپ نے ہمیں الیکشن میں باہر ہی نہیں نکلنے دیا'۔
آصف زرداری نے کہا کہ 'ہم نےشہیدوں کا نقصان برداشت کیا،آپ نے تو کبھی جیلوں میں جدوجہد ہی نہیں کی کہ آپ کا امتحان آئے، میاں صاحب! ملکوں کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں صرف عیاشیاں اور آرام نہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم نے ایسی ایسی جیلیں کاٹی ہیں کہ آپ وہاں جائیں تو اندازہ ہوجائے،ہم وقت کے آمروں سے لڑے لیکن فوج کے خلاف کبھی آواز نہیں اٹھائی۔
آصف زرداری نے کہا کہ 'آپ نے ہماری جمہوریت کا خانہ خراب کردیا، فیصل آباد کی انڈسٹریز بند ہیں، آپ کو احساس نہیں کہ ہمارا مزدور اور ہاری کیا کہہ رہا ہے'۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے