Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ریتڑہ: زہرخورانی سے ایک ہی گھر کے چھ افراد ہسپتال پہنچ گئے۔

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے) زہرخورانی سے ایک ہی گھر کے چھ افراد ہسپتال پہنچ گئے۔علاج جاری تاہم حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد ریتڑہ کے رہائشی تگہ خان کھوسہ کے اہل خانہ نے سالن بناتے ہوئے نمک کی جگہ غلطی سے گھر میں موجود کیڑے مار دوائی سالن میں شامل کردی۔جس کے بعدسالن کھانے سے گھر کے چھ افراد کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت سنبھل گئی۔اب ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے۔متاثرین میں تگہ خان کھوسہ کے تین بیٹے حمزہ کھوسہ،شاہرو کھوسہ، عبدالمجید کھوسہ، دو بیٹیاں زینب بی بی اور ثانیہ بی بی اور ایک بہو عائشہ بی بی شامل ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے