Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

انڈس ہائی وے سے بیٹ بھیڈیں والی روڈ کی تعمیر جلد ازجلد شروع کی جائے۔ مشترکہ بیان

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے) انڈس ہائی وے سے بیٹ بھیڈیں والی روڈ کی تعمیر جلد ازجلد شروع کی جائے اور منصوبے میں کسی قسم کا ردوبدل نہ کیا جائے۔ بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہاربیٹ بھیڈیں والی کے معززین حاجی ملک اشفاق چھجرہ، ملک عرفان چیئرمین زکواۃ کمیٹی ملک پور، ملک اللہ بخش، ملک عابد حسین، ملک محمد شریف، ملک عبدالمجید، ملک غلام مرتضیٰ، ملک اعجاز احمد، ملک عبدالرحمٰن، سیٹھ عبدالغفور، ملک امان اللہ، حاجی سلیمان، ملک ریاض احمد، میاں عبدالغفور، میاں محمد یار لتڑا،میاں امین محمد، خالد حسین شیخ و دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انڈس ہائی وے سے بیٹ بھیڈیں والی روڈ 2010 کے سیلاب میں بری طرح سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ایک بڑے علاقے کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ بار بار کے مطالبات اور عرض داشتوں کے بعد حکومت پنجاب کے دیہی روڈز پروگرام کے تحت اس سڑک کی منظوری ہو چکی ہے مگر اس پر ابھی تک کام کا آغاز نہیں کیا گیا۔جو عوام کے مسائل بڑھانے کے مترادف ہے۔اس پر یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ یہ منصوبہ یا تو ختم کردیا جائے یا اسے مختصر کردیا جائے جو اہل علاقہ کو کسی صورت قبول نہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کا کوئی عمل کیا گیا تو اہل علاقہ شدید احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ڈی سی او ڈیرہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر اس منصوبے پر کام کا آغاز کروائیں تاکہ عوام کے مسائل جلد از جلد حل کی جانب سفر کا آغاز کریں اور اہل علاقہ کے خدشات دور ہوں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے