Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

تونسہ شریف جنس تبدیلی کیس، سب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا۔


  تونسہ شریف(نمائندہ خصوصی) تونسہ شریف جنس تبدیلی کیس ،جنس تبدیلی کا ڈرامہ کرنے والی نازیہ کا نشتر میڈیکل بورڈ کے سامنے میڈیکل چیک اپ ڈاکٹرز پر تشکیل ٹیم نے نازیہ کو مکمل طور پر لڑکی قرار دیا، رپورٹ کل ہائی کورٹ میں پیش کریں گے تفتیشی عبدالغفار برمانی، تونسہ میں جنس تبدیلی کا ڈراپ سین ہو گیا ، نشتر ہسپتال میں ڈاکٹر ز کے پینل نے نازیہ کو نارمل لڑکی قرار دیا، ڈاکٹرز کے پینل میں چیرمین ایم ایس نشتر ہسپتال عاشق حسین ملک پروفیسرز ڈاکٹر مشتاق احمد چوہدری، ڈاکٹر مسعود روف ہراج،ڈاکٹر ہاجرہ سلطانہ،ڈاکٹر عبدلستار نے مکمل چیک اپ کے بعد قرار دیا کہ نازیہ کے جنس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی وہ مکمل طور نارمل فٹ لڑکی ہے اس کے جسن میں کسی قسم کوئی تبدیلی رونما ہوئی ، واضح رہے کہ نازیہ نے جنس تبدیلی کا بہانہ بنا کر عائشہ سجاد سے شادی کی اور اور اپنے نام کا مناہل کے نام سے شناختی کارڈ بھی بنانے میں کامیاب رہا ، اور مسلسل پولیس عدلات کے سامنے عائشہ اور نازیہ نے ہم جنس پرستی کی خاطر ڈرامہ رچایا، دو ہفتے قبل عائشہ سجاد نے ہائی کورٹ ملتان بنچ میں رٹ دائر کی تھی کہ اس نے نازیہ کی طرف سے جنس تبدیلی کے بعد اس سے شادی ہے اور نازیہ نے اپنا نام بھی مناہل رکھ دیا ہے۔ جس پر عدالت نے نازیہ کے جنس تبدیلی کے دعوی پر نشتر ہسپتال میں میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ،آج ڈاکٹرز کی ٹیم نے نازیہ کی مکمل چیک اپ کے بعد رپورٹ دی کہ نازیہ مکمل طور پر فٹ نارمل لڑکی ہے اس کے جنس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ تفتیشی انسپکٹر عبدالغفار برمانی نے بتایا کہ نازیہ کے خلاف عائشہ کی والدہ کی جانب سے تھانہ سٹی میں عائشہ کے اغوا کا مقدمہ درج ہے، اب ڈاکٹرز کی جانب سے رپورٹ کے بعد ثابت ہوا کہ دونوں نے جھوٹ سے کام لیا انہوں نے بتایا کہ عائشہ اور نازیہ عرف مانہل پولیس حراست میں ہے آج انہیں ہائی کورٹ سے سامنے رپورٹ سمیت پیش کیا جائیگا اور عدالتی احکامات کی روشنی میں مزید کاروئی عمل میں لائیں گے




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے