Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے نوارکان نے حلف اُٹھالیا ۔

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی )میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے نوارکان نے حلف اُٹھالیا ۔کھوسہ گرو پ کی واحد خاتون رکن بھی حلف اُٹھانے والوں میں شامل پرائذیڈنگ آفیسر گل نور نے نومنتخب ارکان سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔میونسپل کارپوریشن ،ڈیرہ غازیخان میں ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ،ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن کو بھرپور اکثریت حاصل ہے ۔ننھی منی کھوسہ گروپ اپوزیشن مقابلہ کی پوزیشن میں نہیں ۔دونوں ممبران اسمبلی کا نامزد کردہ میئر ،ڈپٹی مےئر آسانی سے منتخب ہوجائیگامیونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کی دس مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے جن ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اُٹھایا ان میں مسلم لیگ ن کے ٹیکنوکریٹ سیٹ کے سید عمران شاہ ،حافظ احمد حسن ،لیبر سیٹ کے خالد بلال سکھانی ،شیخ عمران حمید سنامی،یوتھ سیٹ کے سرمد سلیم،خواتین نشستوں کی مسز طیبہ عزیز ،مسز سلمی زہراں ،مسز ثمینہ سرور،اقلیتی نشست پر بلامقابلہ منتخب ہونے والے سلیم الیاس شامل ہیں جبکہ کھوسہ گرو پ کی واحد خاتون رکن محترمہ زاہدہ قریشی ایڈووکیٹ نے بھی اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا اس موقع پر یوسی چیئرمین شاہد حمید خان چانڈیہ ،محمدسرور صدیقی ،شاہد خان بغلانی ،ظفر طاہر مستوئی ،شیر باز بزدار،وائس چیئرمین شیخ سرفراز،چاند خان سکھانی ،اسلم خانزادہ دیگر موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے