Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ریتڑہ کی معروف کاروباری شخصیت غلام یٰسین ملکانی اللہ کو پیارے ہوگئے

ریتڑہ(نامہ نگار) کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ،آڑھتی شدید زخمی ،نشتر ہسپتال ملتان ریفر،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں ریتڑہ کی معروف کاروباری شخصیت غلام یٰسین ملکانی شدید زخمی ہوگئے تھے جس پر انہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ان کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں ریتڑہ لایا گیا۔مرحوم نے اپنے پیچھے والدہ، اہلیہ،ایک بیٹی اور ایک بیٹا سوگوار چھوڑے ہیں۔ان کی نماز جنازہ میں چیئرمین یوسی بستی بزدار سردار صلاح الدین بزدار،چیئرمین یوسی ٹبی قیصرانی سردار محمد انور خان ملکانی،چیئرمین یوسی بودو حاجی عبداللطیف قیصرانی ، فوڈ انسپکٹر رانا محمد یوسف،محمد ادریس بغلانی، میزان بنک کے منیجرمحمد جنید ڈوگر،لالہ عبداللطیف،بنک آف پنجاب کے منیجر غلام عباس سانگھی،حاجی ملک اشفاق چھجڑہ، مقبول شہزاد ملکانی،ملک عبدالحفیظ چھجڑہ،خالد نواز قیصرانی،عبدالمجید ملکانی،تحصیل کوآرڈینیٹر ن لیگ نانا عارف ملکانی،کونسلرقاری رحمت اللہ ملکانی،سردار محمد اقبال خان ملکانی سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے