Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

وہوا تا لکھانی روڈ کی تعمیر پر 19کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں کام جلد شروع ہو جائے گاَ ۔سردار عبدالقادر کھوسہ

وہوا ( نمائندہ خصوصی)یونین کونسل کوتانی کی پسماندگی کے خاتمے اور بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے تما م وسائل برؤے کار لائیں گے۔ وہوا تا لکھانی روڈ کی تعمیر پر 19کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں کام جلد شروع ہو جائے گاَ ۔ضلع چئیرمین سردار عبدالقادر کھوسہ 
ضلع چئیرمین سردار عبدالقادر کھوسہ نے اپنے دورہ یونین کونسل کوتانی کے موقع پر یونین چئیرمین سردار ضیاء الرحمن کھیتران کا بطور یونین چئیرمین نوٹیفکشن جاری ہونے پر مبارکباد پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یو نین کونسل کوتانی کا شمار پسماندہ ترین علاقوں میں ہوتاہے پوری یونین کونسل کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا دیہی روڈ پروگرام کے تحت وہوا تا لکھانی روڈ کی منظوری ہو چکی ہے انشاء اللہ آئندہ ترقیاتی بجٹ میں روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا ۔جس کی لاگت کے لیے 19کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جس سے اس علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ ممکن ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ دیہی علاقوں کی عوام کے بنیادی مسائل کے خاتمے کے لیے دن رات کوشاں ہے اس موقع پرکونسلر شیخ غلام فرید ۔ مرید عباس کھوکھر ،غلام عباس کھوکھر ،نذ ر حسین دستی،شیرزمان کھیتران،دلشاد احمد ،مستری بشیر احمد و دیگر موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے