Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

لیہ تونسہ پل کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کرنے پر حکومت کے مشکور ہیں.محمد انورملکانی،مقبول شہزاد ملکانی

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے لیہ تونسہ پل کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری ہونے پر ہم مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے تہہ دل سے مشکور ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ اس تعمیر جلد از جلد شروع کردیا جائے گی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین یوسی سردار محمد انور خان ملکانی، رہنما مسلم لیگ(ن) مقبول شہزاد خان ملکانی، تحصیل کوآرڈینیٹر مسلم لیگ(ن) نانا محمد عارف خان ملکانی، کونسلر قاری رحمت اللہ ملکانی،کونسلر فیاض احمد خان میانہ، صدر کسان ونگ مسلم لیگ(ن)ضلع ڈیرہ غازیخان سردار محمد اقبال خان ملکانی ودیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے نے دریائے سندھ پر لیہ تونسہ پل کی تعمیر کیلئے ڈھائی ارب کا ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ جس سے دورویہ پل اور اپروچ روڈ تعمیر کیا جائے گا۔ٹینڈر جاری ہونے پر تحصیل تونسہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ متذکرہ پل کی تعمیر تحصیل تونسہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو کافی عرصہ سے اہل اقتدار سے کیا جارہا تھا مگر یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو رہا تھا۔اب یہ اعزاز مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو مل رہا ہے ۔قائد مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی سے یہ پل اب تعمیر ہورہا ہے جس کیلئے اہل تحصیل تونسہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے