Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی حکومت کا احسن اقدام ہے۔سردار میر بادشاہ قیصرانی،سردار ممتازخان بھٹو قیصرانی

ٹبی قیصرانی(ڈاکٹر اعجاز احمد میانہ سے)پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی حکومت کا احسن اقدام ہے۔قبائلی بارڈر ایریا پر مشکوک افراد کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جائے۔قیصرانی قبیلہ کے چیف ،ڈویژنل کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) اور سابق صوبائی پارلیمانی سیکریٹری سردار میر بادشاہ قیصرانی نے خیبرپختونخواہ کے بارڈر پرواقع تمن قیصرانی کے علاقے وجن کا دورہ کیااور عوام کے مسائل سنے۔عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے سردار میر بادشاہ قیصرانی نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تھانوں میں بھی رینجرز تعینات کی جائے۔صوبہ بھر میں کرپشن عروج پر ہے اور عوام حصول انصاف کیلئے بھٹکتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے بارڈر سے ملحقہ علاقوں کے نوجوان مشکوک افراد کی نقل و حمل پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں بروقت انتظامیہ کو آگاہ کریں۔اس موقع پر ایم پی اے سردار ممتاز خان بھٹوقیصرانی،سردار تنویرجاوید کھیتران،بشیراحمد قیصرانی،چیئرمین محمد رمضان قیصرانی اور وائس چیئرمین سردار محسن خان دستی بھی ان کے ہمراہ تھے۔۔اس سے قبل وائس چیئرمین مولاداد قیصرانی نے علاقہ کے مسائل بیان کئے۔ایم پی اے سردار ممتازخان بھٹو قیصرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔تحصیل تونسہ کے تمام بڑے قصبات میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جا رہے ہیں۔جھانگرہ تمن قیصرانی کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔سردار میر بادشاہ قیصرانی کی سربراہی میں حلقہ پی پی 240میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے