Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ٹرک اور رکشے میں خوفناک تصادم 6افراد زخمی

 شاہ صدر دین(نمائندہ خصوصی)قصبہ  کالا کے مقام خان پاکیزہ ہوٹل کے قریب ٹرک اور رکشے میں خوفناک تصادم 6افراد زخمی ٹرک الٹنے سے انڈس روڈ بلاک 1124 نے ٹریفک کےلیے متبادل راستہ بناکر ٹریفک روانہ کرادی زخمیوں کو1122 سروس کے زریعے ٹراما سنٹر ڈی جی خان پہنچایا گیا .
تفصیل کے مطابق دائرہ دین پناہ سے ٹی آر سے لوڈ رکشہ قصبہ کالا کے مقام خان پاکیزہ ہوٹل کے قریب چین ٹوٹنے سے رکشہ بے قابو ہوکر ٹرک سے جا ٹکرایا چنانچہ ٹرک ڈرائیور نے زور دار بریگ لگانے سے ٹرک روڈ پرالٹ گیا جسکے نتیجہ میں 6افراد زخمی ہوے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد آر ایچ سی ہسپتال کالا میں دی گئی بعد ازاں شدید زخمیوں کو1122کے ذریعہ ٹراما سنٹر ڈی جی خان منتقل کیا گیا انمیں تین کی حالت نازک بتائی گئی، ٹرک جو سبزی سے لوڈ تھا کشمور سے پشاور جارہا تھا جسمیں سوار 5 افراد جان محمد،محمد کبیر، یامین، بر مکھی نرین داس ، پکھمی چند ولد بگھوان داس،منتر داس،ولد ہری داس ،شامل ہیں .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے