Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

فنی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فاروق احمد

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی ) ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیرہ غازیخان ڈویژن فاروق احمد نے کہا ہے کہ فنی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے . شارٹ کورسز سے فارغ التحصیل طالبات گھر میں چھوٹا کاروبار شروع کر کے خاندان کی بہتر کفالت کرنے میں اہم کردارادا کرسکتی ہیں . انہوں نے یہ بات نیوٹیک پروگرام کے تحت صنعت زار میں زیر تعلیم طالبات میں ماہانہ اعزازیہ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہاکہ صنعت زار میں بیوٹیشن ، ڈریس میکنگ اور کمپیوٹر کے چھ ماہ کے کورسز جاری ہیں . ہر طالبہ کو3000روپے ماہانہ اعزازیہ دیاجاتاہے . کورسز کی تکمیل پر سلائی مشینیں اور بیوٹی کٹس سمیت دیگ آلات مفت دیئے جائیں گے . تقریب میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فاروق احمد، انفارمیشن آفیسر محمد جنید جتوئی ، لاء آفیسرثریا مجید رانا ، سپرنٹنڈنٹ دارلامان زرینہ بی بی اور دیگر اساتذہ نے بیوٹیشن اور ڈریس میکنگ کورسز کی سمیعہ بانو ،ساحرہ ، عائشہ صدیقہ ، ام فروہ ، سعدیہ ثمین ، سعدیہ کلثوم ، ثوبیہ خلیل ، کرن جمیل ، عظمی سحر ، زبیدہ مراد سمیت 50طالبات میں ماہانہ اعزاز نے چیک تقسیم کیے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے