Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بستی رہلیں کے رہائشی نوجوان کی نعش گندم کے کھیت سے برآمد

ریتڑہ(نامہ نگار) ریتڑہ کی نواحی بستی رہلیں کے رہائشی نوجوان کی نعش گندم کے کھیت سے برآمد۔نعش کو سر میں گولی لگی ہوئی تھی ۔تفصیلات کے مطابق بستی رہلیں کے رہائشی نوجوان ندیم خوجہ ولد مہرخوجہ کی نعش گھر سے نصف فرلانگ کے فاصلے پر گندم کے کھیت سے برآمد ہوئی جس کے سر پر گولی لگی ہوئی تھی اور پستول 30 بور اس کے بازو پر رکھا ہوا تھا۔جس پر پولیس کو اطلاع کی گئی۔پولیس تھانہ ریتڑہ نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے تونسہ ہسپتال منتقل کردیا۔ متوفی کے والد مہر خوجہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ رات ظہور اور مختیار کمالی میرے بیٹے ندیم کو باندھ کر ملک ثقلین کے پاس لائے کہ اس نے ہمارے کبوتر چوری کئے ہیں۔ملک ثقلین نے مجھے بلایا تو میں نے بیٹے سرزنش کی اور ساتھ گھر لے آیا۔وہ گھر آکر سو گیا آدھی رات کے بعد ہم نے فائر کی آواز سنی جس پر ہم اٹھ کر باہر گئے تو کافی دیر ڈھونڈنے کے بعد لاش گندم کے کھیت میں پائی گئی۔جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی۔اس بارے میں جب پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے اس کے بعد ہی ہم کچھ کہنے کے قابل ہوں گے کہ یہ خود کشی ہے یا اقدام قتل ہے۔تفتیش ابھی جاری ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے