Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

آپریشن ردالفساد سے جرائم پیشہ اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا ہے۔شیخ محمد رفیع،ڈاکٹر محمود شیخ

ڈیرہ غازیخان:آپریشن ردالفساد سے جرائم پیشہ اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہواپاکستان آرمی کی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیںیہ بات شیخ محمد رفیع،ڈاکٹر محمود شیخ نے غازی اتحاد گروپ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں سوئی گیس کا ریجنل آفس نہ ہونے کی وجہ سے بل کی معمولی درستگی کے لیے ملتان آفس جانا پڑتا ہے ،نادراآفس میں شناختی کارڈ کا حصول بہت ہی مشکل ہے شناختی بنوانے کے لیے رات کو دفتر کے باہر سونا پڑا پڑتاہے تاکہ صبح لائن میں پہلے نمبر آئے ،یونسل کونسل لیول پر نادرہ موبائل ٹیمیں بھیجی جائیں،ڈیرہ تا مظفر گڑھ سنگل روڈ ہونے کی وجہ حادث میں سینکڑوں افراد لقمہ اجل ہو چکیں ہیں لیکن حکمرانوں کوعوام کا کوئی احساس نہیں صوبائی اور وفاقی ادارے مفلوج ہو کرتباہی کے دہانے پر آگیا ہے بلا خوف ہر آفیسر اپنی من مانی کررہاہے کوئی پوچھنے والا نہیں پاکستان میں سٹرکوں کے جال بچھائے جارہے ہیں ڈیرہ غازیخان میں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس آئے روز درجنوں حادثات معمول بن گئے ہیں موجودہ ایم این اے ایم پی اے ووٹ عوام سے لیتے ہیں لیکن عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے کی بجائے مخصوص ٹولے کو نوازنے میں مصروف ہیں غازی اتحاد گروپ شعوری سرگرمیوں کے لیے جدجہد کررہاہے اور کرتا رہے گاعوام کو حقوق ،انصاف دلانے کے لیے جدجہد کرتے رہیں گے اس اجلاس میں عاشق صدیق ،اسلم صدیقی ،راؤفیاض ،شیخ ساجد ،چوہدری یسین ،شیخ حاجی سرور،ڈاکٹر عارف،ڈاکٹر محمود شیخ ،حاجی شیخ عبدالشکور،ملک عابد، ابو الحسن لغاری، راو محمد فیاض، شیر محمد آزاد ز، شیخ یعقوب، نعیم انصاری، میاں عبدالرحمن بودلہ کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنا ن موجود تھے اجلاس میں شہر بھر میں گندگی اور غلاظت کے ضمن میں کارپوریشن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور شہر میں گزشتہ کئی روز سے پینے کے پانی کی فراہمی بند ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس کے شرکاء نے آئے روز شہریوں کو پانی فراہمی کی بندش اور نہایت مضر صحت غلاظت سے بھر پور پانی مہیا کئے جانے کا ذمہ دار ٹی ایم اے اور حکومتی اراکین اسمبلی کو قرار دیا غازی اتحاد گروپ کے رہنماوءں نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر صاف پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو شہریوں کی بڑی تعداد کیساتھ بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے