Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

فوڈسنٹروں پرکسانوں کی لسٹیں درست کی جائیں۔حافظ محمدحسین، زبیراحمدخان ملکانی

تونسہ شریف (نمائندہ خصوصی) فوڈسنٹروں پرکسانوں کی لسٹیں درست کی جائیں 2016میں جن لسٹوں پرکسانوں سے گندم خریدی گئی وہ پچاس فیصد بوگس ہیں ضلع ڈیرہ غازی خان ،راجن پور،لیہ ،کے فوڈسنٹروں پرگندم کاشت کرنے والے کسانوں کے نام درج نہیں ہیں یہ بات کسان بورڈکے مرکزی نائب صدرحافظ محمدحسین ضلعی صدرزبیراحمدخان ملکانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے میڈیا کو لسٹیں دکھاتے ہوئے کہاکہ جو لوگ جمعبندی میں دوکنال رقبے کے مالک تھے انہیں پٹواری نے دوایکڑ کازمیندارظاہرکرکے فوڈسنٹروں پرکسانوں کی لسٹ میں درج کردیاہے اسی طرح متعدد خواتین کو ان کے رشتہ داروں کامزارعہ ظاہرکرکے انہیں بھی کسانوں کی لسٹ میں درج کیاگیاہے انہوں نے کہاقبائلی علاقوں میں گندم کاشت ہی نہیں ہوتی مگروہاں کے مواضعات کو فوڈسنٹروں میں شامل کیاجاتاہے یہ گندم کے کاشتکاروں کے خلاف سازش ہے اسی طرح جو مواضعات بردہوچکے ہیں ان پرپٹواریوں نے گندم کی فصل ظاہرکرکے کسانوں کی لسٹ میں اضافہ کردیاہے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت فوڈسنٹروں پرچھوٹے کسانوں کو سب سے پہلے باردانے کااجرا کرے انہوں نے کہاکہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے نو فوڈسنٹروں ،راجن پورکے آٹھ لیہ کے سات سنٹروں پرکسان تنظیموں کے نمائیندوں کی موجودگی میں باردانے کااجرا کرے انہوں نے کہاکہ بوگس لسٹیں ختم نہ ہوئیں توفوڈسنٹروں پردھرنا دیں گے ایم این اے اورایم پی اے کے فوڈ پرعمل دخل کوروکاجائے ڈپٹی کمشنر صاحبان میرٹ پرباردانے کے اجراء کے لیے اپناکرداریقینی بنائیں انہوں نے مزیدکہاکہ جن فو ڈ انسپکڑ وں کی کارکردگی ناقص رہی ہے انہیں سنٹرنہ دیے جائیں کیو نکہ یہ کسانوں کااستحصال کرتے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ پندرہ اپریل سے گندم خریداری کے عمل کویقینی بنایاجائے جن کھیتوں میں گنا کاشت ہے وہاں گندم کی کاشت درج نہ کی جائے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے