Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

موجودہ حکمران ٹولہ نے ملک میں لوٹ مار مچا رکھی ہے۔سردارسیف الدین خان کھوسہ، سردار دوست محمد خان کھوسہ

شاہ صدردین(نمائندہ خصوصی)جمہوریت کی آڑ میں موجودہ حکمران ٹولہ نے ملک میں لوٹ مار مچا رکھی ہے پانامہ زدہ لٹیروں کا انجام قریب ہے شریف خاندان اور انکے غلام درباریوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے جب عوام چورڈاکوؤں کو ووٹ دے کر اپنا حکمران چنیں گے توپاکستان کا یہی حال ہوگاحکمرانوں کی تمام پالیسیاں عوام دشمن ہیں،(ن) لیگ کی حکومت میں غریب پس کررہ گیاہے۔یہ بات سردارسیف الدین خان کھوسہ اور سردار دوست محمد خان کھوسہ نے یونین کونسل ٹبی کھاڑک میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ چور لٹیرے حکمرانوں نے ملکی معشیت کو تباہی سے سے دوچار کر دیا ہے، پاکستان اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے حکمرانوں نے غریب عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دینے کا تہیہ کر رکھا ہے نا اہل چور حکمران صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف لاہور کی عوام کو جواب دیں کہ جس شہر میں مہنگی تر ین میٹر و بس کے بعد اورنج ٹرین چلائی جا رہی ہے کیا یہاں لوگوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہے،ہسپتالوں کا برا حال اور ادویات نہیں مل رہی ،مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے ،دن بہ دن بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، بچوں کو زہریلا دودھ پلایاجا رہا ہے ، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،موجودہ ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے عوام کسی بھی امید کی توقع نہ رکھے آنے والے بجٹ میں عوام کو دھوکہ کے سواء کچھ نہیں ملے گا ،حکمرانوں نے غریب عوام کا جینا اور مرنا مشکل بنا دیا ہے۔
اس موقع پروائس چیئرمین ملک منظور حُسین ،عبدالحمید پتافی ،حاجی حیات چندر،حاجی نصرا ﷲخان پتافی ،مولاناعبدالسلام ،ملک محمد خالد،محمد اعظم بڈانی ،سردار عمران خان کھوسہ ،واصف قریشی ،محمد جاوید بھٹی اور اسلم خان پٹھان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سینکڑوں افراد شریک تھے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے