Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

دریائے سندھ کنارے نامعلوم شخص کی سربریدہ بوری بندلاش برآمد

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)دریائے سندھ کنارے نامعلوم شخص کی سربریدہ بوری بندلاش برآمد پولیس نے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردی گذشتہ رات بھی نامعلوم خاتون کی بوری بند نعش ملی تھی ایک ماہ میں پانچ بوری بندلاشیں مل چکی ہیں علاقے میں شدید خوف ہراس تفصیلات کے مطابق تھانہ دراہمہ کو اطلاع ملی کے سمینہ شرقی سپر برجی نمبر 148 دریائے سندھ کنارے نامعلوم شخص کی سربریدہ بوری بند لاش تیر رہی ہے جس پر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر ٹیچنگ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا اگر ورثاء نہ ملے تو امانتاًسپرد خاک کر دیا جائے واضع رہے کہ گزشتہ رات بھی تھانہ جھوک اترا کے علاقے دریائے سندھ سے خاتون کی بوری بند لاش ملی تھی اس سے پہلے تھانہ دراہمہ کے علاقے دریا کنارے تین افراد کی لاشیں ملی تھی تاحال ان کوئی پتہ نہ چل سکا جنہیں امانتاًسپرد خاک کردیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے