Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بستی رہلیں قتل کیس میں نت نئے انکشافات

 ریتڑہ(نامہ نگار)بستی رہلیں قتل کیس میں نت نئے انکشافات،مقتول ندیم خوجہ کے والد مہرداد خوجہ نے بتایا ہے کہ قتل کیس کو خودکشی ثابت کرنے کیلئے ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر صادق مومن کو بھی راتوں رات بلایا گیا تاکہ لین دین کر کے اور دباؤ ڈال کر پوسٹ مارٹم نہ ہونے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جب ہمیں مقتول بیٹے کی نعش گندم کے کھیت میں پڑی ملی تو اس کے پاؤں بندھے ہوئے تھے جو کہ ہم نے خود کھولے ہیں۔تاکہ وہ زندہ بچ جائے ۔پسٹل اس کے اوپر پڑا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان بہت بااثر اور طاقتور ہیں وہ میرے بیٹے کا قتل ضائع کرنا چاہتے ہیں۔مقتول کے بھائی فوجی محمد سلیم نے کہا ہے کہ میرے بھائی کو زیادتی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا جبکہ پولیس ان کی ایف آئی آر درج کرنے کو تیار نہیں۔سابق امیدوار چیئرمین سردار قیصر وسیم قیصرانی نے جمع ہونے والے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ظلم کے خلاف مظلوم خاندان کے ساتھ ہیں اور ہر صورت میں قاتلوں کو بے نقاب کر کے رہیں گے انہوں نے کہا کہ وہ ان کی ایف آئی آر درج کروائیں گے اور قانون کے مطابق دفعات لگوائیں گے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔اس موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی جن میں سید ناصر عباس شاہ، فوجی غلام فرید، پیرارشاد حسین، سجاد حسین شاہ، اعجاز حسین میتلا، محمد نعیم خوجہ، امان اللہ میتلا، سیف اللہ میتلا، احسان اللہ میتلا، عطا اللہ، عبدالعزیز لغاری، توقیراحمد خوجہ، امتیازاحمد خوجہ، نیاز حسین، غلام قنبر خوجہ، ڈاکٹر ظفر عباس شاہ، بشیراحمد خوجہ، امیرمحمد خوجہ، مختیار احمد میتلا، محمد رمضان ماچھی، وزیراحمد خوجہ، نوید احمد خوجہ، اظہر شاہ، استاد بشیر احمد، ذاکر مختیار حسین، کلیم اللہ خوجہ، محمد افضل میتلا، ثنااللہ میتلا، ساجد حسین خوجہ ودیگر شامل تھے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے