Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 10دہشتگرد ہلاک

ڈی جی خان:چوٹی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کا اپریشن،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 10کے قریب  دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
3 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
تفصیل کے مطابق یہ اپریشن  ڈیرہ غازیخان شہر سے 15کلومیٹر جنوب کی طرف بستی دادوانی میں کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 9 سے 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔اپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب میں یہ اب تک کی  سب سے بڑی کارروائی بتائی جا رہی  ہے جس میں اصغر دادوانی اور نعیم دادوانی سمیت 10 کے قریب دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے