Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

انٹر میڈیٹ سالا نہ امتحان 2017 کیلئے امیدواروں کو رولنمبر سلیپس جاری

ڈیرہ غا زیخان : ثا نو ی و اعلی ثا نوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غا زیخان کے زیر اہتمام 6 مئی سے شرو ع ہو نے والے انٹر میڈیٹ سالا نہ امتحان 2017 کیلئے امیدواروں کو رولنمبر سلیپس جاری کر دی گئی ہے ریگولر امیدواروں کی سلپس ان کے اداروں اور پرائیوئٹ امیدواروں کو ان کے دا خلہ فارم پر دئے گئے پتہ پر بھجوا دی گئی ہیں ریگولر امیدواروں کے اداروں کو مکمل ڈیٹا آن لائن کر دیا گیا ہے جو صرف اطلاع ہو گی پرائیوئٹ امیدواروں سے متعلق مکمل ڈیٹا سا بق رولنمبر یا دا خلہ فارم نمبر 800295 پر ایس ایم ایس کر کے معلوم کر سکتے ہیں ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے کہا تمام پرا ئیویٹ ،ریگولر امیدوار بورڈ کی طرف سے جا ری شدہ رولنمبر سلپس جن پر دستخط مہر شد ہو گی پر امتحان دینے کے اہل و پابند ہو نگے انہوں نے بتا یا کہ 525 امیدواروں کی رولنمبر سلپس مختلف اعترا ضا ت جن میں فیس کی کمی ،عدم دستیا بی این او سی ،تبدیلی مضمون شامل ہیں کی وجہ سے رکی ہو ئی ہیں انہیں مرا سلہ جات بھجوا دئے گئے ہیں اور ایس ایم ایس بھی کر دیا گیا ہے ایسے امیدوار فوری اعترا ض دور کرا ئیں 2سے5 مئی تک رولنمبر سلپس نہ ملنے کی صورت میں دوپلیکیٹ رولنمبر سلپس کا اجرا کیا جا ئے گا ڈپٹی کنٹرولر امتحا نا ت شیخ امجد حسین نے بتا یا کہ انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ (گیارہویں )کلاس کے امتحان کیلئے رولنمبر سلپس 13مئی کو جاری کی جا ئیں گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے