Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

وزیراعلیٰ پنجاب 28 اپریل دانش سکول اور لیہ تونسہ پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔سردار میربادشاہ قیصرانی

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے) وزیراعلیٰ پنجاب 28 اپریل کو کوٹ قیصرانی میں دانش سکول اور لیہ تونسہ پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر سردار میربادشاہ قیصرانی سے ٹیلیفونک گفتگو۔جنوبی پنجاب سے پسماندگی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، کارکن مسلم لیگ (ن) کا سرمایہ ہیں وہ ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی گذشتہ روز سردار میربادشاہ قیصرانی کی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد سردار میربادشاہ قیصرانی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف 28 اپریل کو کوٹ قیصرانی کا دورہ کریں گے اور دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔بعد میں وزیراعلیٰ پنجاب ریتڑہ کے نزدیک ڈیو چوک کے مقام پر لیہ تونسہ پل کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔سردار میربادشاہ قیصرانی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے دور میں جنوبی پنجاب کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔تحصیل تونسہ میں اربوں روپے کے پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سے محرومیوں کے خاتمہ کیلئے عزم کر رکھا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے