Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

وزیراعلیٰ پنجاب 28 اپریل کو کوٹ قیصرانی میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سردارممتازاحمد بھٹو خان قیصرانی

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)وزیراعلیٰ پنجاب 28 اپریل کو کوٹ قیصرانی میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب تحصیل تونسہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کیلئے پر عزم ہیں۔مسلم لیگ (ن) غریب عوام کے خوابوں کو تعبیر دینے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی سردارممتازاحمد بھٹو خان قیصرانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 240 کے عوام ساتھ کئے گئے وعدے بہت کم عرصہ میں پورے کروں گا اور تمام کام حلقہ پی پی 240 کی عوام کی امنگوں کے مطابق ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے میرے دروازے ہر کسی پر چوبیس گھنٹے کھلے ہوئے ہیں۔عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع پلان ترتیب دے دیا ہے۔جس پر عمل شروع ہو چکا ہے۔عوام کو صاف پانی کی فراہمی، نالی سولنگ کی تنصیب سمیت ہر ضرورت کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کی گرانٹ سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔جن میں سے کچھ منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ مزید منصوبوں پر بہت جلد کام شروع کردیا جائے گا۔اس موقع پر حاجی غلام مصطفی قیصرانی، سہیل خان قیصرانی، عمران خان قیصرانی ودیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے