Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مشال قتل کیس میں بڑی پیش رفت، فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم عمران گرفتار

مردان: (دنیا نیوز) ڈی آئی جی مردان عالم خان شنواری نے مردان میں مشال خان قتل کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مشال کو دو گولیاں لگیں، گواہوں کے مطابق مشال کے کلاس فیلو عمران نے گولیاں چلائیں۔ انہوں نے بتایا کہ مشال پر گولی چلانے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور عمران نے اپنا جرم تسلیم کر لیا ہے۔ پولیس نے مرکزی ملزم عمران کو میڈیا کے سامنے پیش بھی کیا۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ پولیس کو بتایا گیا تھا کہ مشال یونیورسٹی سے باہر ہے اس لئے پولیس افسران اس کے ایک ساتھی طالبعلم اور ایک پروفیسر کو موقع سے ریسکیو کرنے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ ایڈمن بلاک میں چلے گئے تھے، مشال سے فون پر بات کی گئی تو اس نے بھی کنفرم کیا کہ وہ یونیورسٹی سے باہر ہے مگر پھر سب کچھ اس قدر تیزی سے تقریباً 10 منٹ کے اندر ہوا کہ پولیس حکام کو موقع پر پہنچنے اور حالات کو کنٹرول کرنے کا وقت ہی نہ ملا۔ عالم شنواری کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کے 13 منٹ بعد ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی۔ ڈی آئی جی نے یہ بھی بتایا کہ کیس میں مجموعی طور پر 41 ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں یونیورسٹی کے ملازمین بھی شامل ہیں۔

دریں اثناء اس سے قبل، سپریم کورٹ میں مشال قتل کیس کی سماعت میں بتایا گیا کہ اب تک چھ ملزمون نے اعتراف جرم کر لیا ہے، عدالتی آبزرویشن کے بعد جے آئی ٹی میں تبدیلی کی گئی ہے اور اس میں حساس اداروں کے نمائندے بھی شامل کر دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب کے پو پولیس واقعے کے تکنیکی پہلوؤں کی تفتیش کیلئے ایف آئی اے سے بھی مدد لے رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے