Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص شدید زخمی

ریتڑہ(نامہ نگار)اڈا ریتڑہ کے نزدیک انڈس ہائی وے پر اڈا بولانی پر کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص شدید زخمی
تفصیلات کے مطابق اڈا ریتڑہ سے دو کلومیٹر دور بولانی سٹاپ پر پشاور سے سبی جانے والی سدابہار کوچ نمبری بی ایس اے 373 نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ۔جس کے نتیجے میں بیٹ بھیڈیں والی کے رہائشی موٹر سائیکل سوار عبدالغفور ولد فقیر محمد قوم درکھان شدید زخمی ہوگئے۔جسے ریسکیو 1122 نے تونسہ ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس تھانہ ریتڑہ نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے