Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پنجاب پولیس تونسہ بالخصوص تھانہ صدر کے کے نام....تحریر| شہزاد کھوسہ

 آج ایک عجیب واقعہ ہوا جسے سن کر میں حیران ہوا.....میرا چھوٹا بھائی اپنے دوستوں کے ہمراہ ایڈمور پٹرول پمپ پر ایک ہوٹل ہے وہاں چائے پینے کےلئے رکے ..تو میرا بھائی اور بھائی کے دوست جا کر ہوٹل کی کرسیوں پر بیٹھ گئے اور چائے کا آرڈر دیا ...اسی دوران ایک پولیس کی گاڑی آکر رکی اور اس گاڑی سے ایک نکے تھانیدار صاحب اترے اور ان کے ساتھ ان کے ڈرائیور صاحب بھی اترے اور ساتھ والی کرسیوں پر جہاں پہلے سے دو آدمی بیٹھے تھے ان کے ساتھ آ کر بیٹھ گئے اور ان کے ساتھ گپ شپ میں مشغول ہو گئے ....آپس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے میرے باپ دادا کو گالیاں دینا شروع کر دیں ان کے نام لیکر.. اور دو مشہور زمانہ چٹی دلال نے نکے تھانیدار کو چائے پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھو شہزاد کھوسے کو بڑا آیا کہتا ہے کہ چٹی دلالی کو بند کرو سارا دن فیس بک پر کہتا ہے کہ چٹی دلالی بند کرو اور بڑا ایماندار بنا پھرتا ہے ...مطلب کہ جتنی دیر تک وہ چائے پیتے رہے اتنی دیر تک ان کی گفتگو کا محور مجھے اور میرے خاندان کو گالیاں دینا رہا ..اب ان کو یہ نہیں پتہ تھا کہ ساتھ والی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے شہزاد کھوسے کے سگے بھائی بھی بغور ہماری باتیں سن رہے ہیں ....بحرحال نکے تھانیدار صاحب ان چٹی دلالوں کے ساتھ چائے شائے پی کر اور شہزاد کھوسے اور اس کے پورے خاندان کو خوب گالیاں شالیاں نکال کر جب نکے تھانیدار صاحب اٹھے تو ان دو مشہور زمانہ چٹی دلالوں سے تھوڑا سا خرچہ شرچہ سب کے سامنے لیکر اپنے ملک اور قوم کی جان و مال کی حفاظت کےلئے اپنے رات کے گشت کو چل روانہ ہوئے .. ...یہ واقعہ جب میں نے چھوٹے بھائی کی زبانی سنا تو مجھے ہنسی بھی آئی...اور میں حیران بھی ہوا .....پنجاب پولیس میں اچھے اور ایماندار آفیسرز اور نیک ملازم بھی موجود ہیں .....لیکن کچھ کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں جو پنجاب پولیس کی وردی کا بھی لحاظ نہیں کرتے اور یہ بھی نہیں دیکھتے کہ ہم کھلے عام ہوٹلوں پر بیٹھے رشوت لیتے ہیں اور بدنام زمانہ چٹی دلالوں کے ساتھ لوگوں کے سامنے ہوٹلوں پر گپ شپ کرتے ہیں اور ان سے کھلے عام خرچہ شرچہ لیتے ہیں تو اس کا کتنا برا امیج جاتا ہے عوام الناس میں ...اور نکے تھانیدار اس طرح کی ایکٹیوٹیز کر کے عوام میں یہ اثر چھوڑتے ہیں کہ دیکھو ہم ان لوگوں کے ذریعے آپ کے کام کریں گے ....اور چٹی دلال لوگوں میں ان ملاقاتوں کا یہ اثر چھوڑتے ہیں کہ دیکھ لو لوگو ...ہمارا ان سے اچھا تعلق ہے اگر آپ خرچہ شرچہ دو گے تو ہم آپ کے جائز اور نا جائز کام کروا دیں گے ....خدا را پولیس والو کچھ تو اپنی اس وردی کا مان رکھ لیا کرو ...کچھ تو اپنے دئیے ہوئے حلف کی پاسداری کر لیا کرو ...کبھی آپ نے سوچا کہ جب آپ صرف تھوڑے سے خرچے شرچے کی خاطر جھوٹے مقدمے بناتے ہو تو ان بیچارے بے گناہ لوگوں پر کیا گزرتی ہے؟؟؟؟آپ تو تھوڑی سی لالچ میں آکر جھوٹی ایف آئی آریں کاٹ دیتے ہو ....لیکن وہ بے گناہ غریب لوگ جب اس جھوٹی ایف آئی آر سے اپنی پھنسی ہوئی جان کو چھڑانے نکلتے ہیں تو ان کے ساتھ عدالتوں میں کیا ہوتا ہے ؟؟؟؟کبھی سوچا آپ نے؟؟؟؟؟؟وہ بیچارے غریب لوگ آپ کی دی ہوئی جھوٹی ایف آئی آر سے نکلنے کےلئے اپنے گھر کے زیور بیچتے ہیں .اپنے مال مویشی بیچتے ہیں سستے داموں .اور وہ مال مویشی جن سے وہ اپنے معصوم بچوں کا پیٹ پالتے ہیں ....کبھی سوچا آپ نے کہ آپ کی چھوٹی سی لالچ غریبوں کے بچوں کا پیٹ کاٹ دیتی ہے ...غریبوں کے گھر اجڑ جاتے ہیں ....اس سے آپ کو کیا ملتا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟کبھی سوچا آپ نے کہ جب آپ چھوٹے چھوٹے مجرموں کو تھوڑے سے پیسے لیکر چھوڑ دیتے ہیں تو وہی چھوٹے چھوٹے چور آپ کی دی ہوئی کھلی آذادی سے کتنے گھر اجاڑتے ہیں اور کتنی ماوں کے لخت جگر چھین لیتے ہیں اور کتنے معصوم بچوں سے ان کے ماں باپ کا سایہ چھین لیتے ہیں ...کبھی سوچا آپ نے کہ آپ کی چھوٹی سی لالچ کتنے گھر اجاڑتی ہے؟؟؟؟؟؟کبھی خدا کا خوف سینے میں رکھ کر ایک بار ضرور سوچنا کہ جس مجر م کو آپ تھوڑے سے پیسے کے لالچ میں چھو ڑتے ہیں .وہی چھوٹے چور آگے جا کر دہشت گردی جیسے عمل کرتے ہیں ....اور آپ کی دی ہوئی اس ایک چھوٹ کی وجہ سے وہ کتنے بڑے جرائم کتے ہیں اور یاد رکھنا کہ وہ جتنے جرم کریں گے اور جتنے گھر اجاڑیں گے اس میں آپ بھی برابر کے حصہ دار ہوں گے ......جیسے ایک پانی کا نلکا لگانے سے ہمیشہ ثواب ملتا رہتا ہے ...اسی طرح آپ بھی جب ایک مجرم پیدا کرو گے اور جب تک وہ مجرم معصوم لوگوں پر ظلم کرتا رہے گا تب تک آپکو بھی اس گناہ سے آپ کا حصہ ضرور ملتا رہے گا ...ایک دفعہ خدارا صرف ایک دفعہ سوچنا ضرور ......اور میری بات پر ناراض بھی نہ ہونا ..اور میری باتوں پر غصہ بھی مت کرنا ..کیونکہ ہم سب انسان برابر ہیں اور سب نے اس دنیا سے ایک دن چلے جانا ہے اور اپنے رب کو منہ دکھانا ہے ....

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے