Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مظفرگڑھ میں عدم تحفظ اور خوف خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔تھانے عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔جمشید احمد دستی

مظفرگڑھ ( نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مظفرگڑھ میں عدم تحفظ اور خوف خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔تھانے عوام کو تحفظ دینے میں ناکام جبکہ سیاستدانوں کے طفیلی بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ کے تھانوں میں تعینات آفیسران کی اکثریت سفارشی ہے جس کی وجہ سے عوام کو انصاف نہیں مل رہا قتل چوری ڈکیتی عام ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور ہیں پولیس آفیاران چوروں ڈکیتوں کے سرپرست بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں بدترین حالات پر چیف آف آرمی سٹاف اور کور کمانڈر ملتان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مظفرگڑھ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کریں انہوں نے کہا کہ جب حکمران کرپٹ اور ریاستی ادارے ناکام ہو جائیں تو فوج کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی حفاظت کریں انہوں نے کہا کہ کرپشن اور سیاست دانوں کی وجہ سے پولیس کی اکثریت بزدل ہوچکی ہے پولیس ناکوں پر موٹرسائیکل سواروں سے پیسے لے گی تو وہ جرائم پیشہ افراد کا کس طرح مقابلہ کریگی انہوں نے کہا کہ پولیس پو ماہانہ اربوں روپے ضائع کیے جارہے ہیں عوام کو جب تھانوں سے انصاف نہیں ملنا، انصاف کے حصول میں خواتین نے خود کو آگ لگانی ہے بے گناہوں کا قتل ہونا ہے تو پھر بہتر ہے تھانے بند کرکے فوج کے حوالے کر دیئے جائیں اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں بھی بات کرونگا انہوں نے کہا تحصیل جتوئی علی پور کوٹ ادو میں قبضوں میں پولیس ملوث ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ظلم اور نا انصافی پر خاموش نہیں رہ سکتا انہوں نے مطالبہ کیا کہ مظفرگڑھ سے فوری طور پر کرپٹ اہلکاروں کے تبادلے کیے جائیں اور کریمنل تعلقات رکھنے والے پولیس آفیسران کو گرفتار کیا جائے وگرنہ عید کے بعد عوام کے ساتھ بھرپور احتجاج کرونگا اور ضلع بھر میں دھرنے دونگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے