Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ضلع ڈیرہ غازیخان میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ریسکیورز کی دوہفتوں پر مشتمل مشقیں جاری

ڈیرہ غازیخان:حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع ڈیرہ غازیخان میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ریسکیورز کی دوہفتوں پر مشتمل مشقیں جاری ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے بری شاہ نہر پر واٹر ریسکیو مشقوں کا جائزہ لیا. اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشقیں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو جانچنے اورنکھار پیدا کرنے کیلئے اہم کردارادا کرتی ہیں انہوں نے بتایاکہ ریسکیورز کے ساتھ ساتھ رضا کاروں کو ضروری تربیت دے کر ریسکیو محافظ ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور اس مشق میں ریسکیومحافظ کے 25افراد نے بھی حصہ لیاجنہیں اوبی ایم انجن اور کشتی چلانے کی تربیت کے ساتھ ساتھ پانی میں ڈوبنے والوں کو ریسکیو کرنے سمیت مختلف امدادی سرگرمیوں کی تربیت دی گئی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے