Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بھارت :طالبہ نے زیادتی کرنے والے کو مردانہ صفات سے محروم کر دیا

ممبئی (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست کیرالہ میں طالبہ نے تین سال تک جنسی زیادتی کرنے والے سوامی جی کو مردانہ صفات سے محروم کر دیا ۔ طالبہ نے پولیس کو بتایا کہ سوامی جی نے اسے پہلی بار اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ 12 ویں کلاس کی طالبہ تھی ۔ 54 سالہ سوامی جی کو علاج کیلئے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ، پولیس نے سوامی جی کے خلاف بچوں سے زیادتی کے الزام میں اور طالبہ کی ماں کو جرم پر پردہ ڈالنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ۔ پنڈت نے گزشتہ آٹھ برس کے دوران کئی مرتبہ اس طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ، پنڈت اس خاتون کے باپ کا علاج کرنے کیلئے اس کے گھر آتا تھا جو فالج کی وجہ سے بیمار تھے ۔ انیس مئی کی رات بھی پنڈت اس کے گھر آیا اور اسے اپنی ہوس کا شکار بنانے کی کوشش کی جس پر اس نے پنڈت پر چاقو سے وار کر کے اسے مردانہ صفات سے محروم کر دیا ، خاتون نے واقعے کے بعد قریبی پولیس سٹیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا ، خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے اس عورت کو بہادر عورت قرار دیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے