Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

جامع مسجد صدیق اکبر میں تاجدار ختم نبوت کے حوالے سے کانفرنس

ریتڑہ(نامہ نگار)ریتڑہ کی مرکزی جامع مسجد صدیق اکبر میں تاجدار ختم نبوت کے حوالے سے ایک کانفرنس منعقد کی گئی جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت قاری امان اللہ نے حاصل کی ۔جس میں حضرت مولانا محمد اجمل کے فرزند خطیب اسلام حضرت مولانا محمد امجد مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جمعیت علما اسلام ، مولانا محمداعجاز الحق ، مولانا عبدالغفور گورمانی، مولانا محمد رمضان، قاری محمد اسلم ملکانی، قاری اللہ ڈتہ، مولانا نورمحمد ، مفتی غلام مصطفی ، مولانا غلام مصطفی اشعری اور معروف نعت خوان غلام فرید طیب و دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر مولانا محمد امجد خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ﷺ آخری نبی ہیں اور آپ ﷺکی زندگی ہمارے لئے عملی نمونہ ہے۔آپﷺ کی صورت بھی اعلیٰ ہے اور ٓپﷺ کی سیرت بھی اعلیٰ ہے۔ان کی سیرت اپنانے میں دونوں جہانوں کی کامیابی ہے۔ آخر میں مولانا عبدالغفور گورمانی نے دعا کروائی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے