Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پاکستانی عوام عمران خان کو قائداعظم کے رول ماڈل کے طورپر دیکھ رہی ہے۔کشمیرعلی خان لاشاری

ریتڑہ:غریب عوام کو قائداعظم کا پاکستان چاہیے۔پاکستانی عوام عمران خان کو قائداعظم کے رول ماڈل کے طورپر دیکھ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق) تحصیل تونسہ کے نائب صدر کشمیرعلی خان لاشاری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے سو دنوں کے لائحہ عمل میں غریب عوام کو چھت دینے کا اعلان کیا ہے جو کہ بہت احسن اقدام ہے۔ لیکن یہاں پنجاب میں جن غریبوں کے کچے گھر ہیں وہ بھی قبضہ مافیا پولیس کی ملی بھگت سے چھین رہے ہیں۔ محرر سے لیکر ڈی ایس پی تک سب اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں۔پنجاب پولیس کے تمام جرائم پیشہ گرہوں سے تعلقات ہیں خواہ وہ چھوٹو گینگ ہو یا بوسن گینگ ان کے جرائم میں پنجاب پولیس برابر کی شریک ہے۔ اسی طرح پٹرولنگ پولیس بھی روڈ کو کلیئر کرانے کی بجائے لمبی لمبی قطاریں لگا کر بھتہ وصول کر رہی ہے۔ واپڈا والے بھی بجلی چوری خود کرتے ہیں مگر اس کا بل غریب عوام کو بھیج دیتے ہیں۔غریب آدمی کا کم یونٹ خرچ کرنا اس کاجرم بن گیا ہے۔ کم یونٹ استعمال کرنے والے کو علیحدہ سے ڈیٹیکشن بل بھیجے جارہے ہیں جو کہ بہت بڑی نا انصافی ہے۔ واپڈا میں اصلاحات بھی بہت ضروری ہیں۔ واپڈا کو پرائیویٹائز کیا جائے اور ہائیڈور یونین پر پابندی لگائی جائے۔ اسی طرح پٹواری بھی کرپشن کی اعلیٰ مثال ہیں۔مقدس پیشہ ڈاکٹری کو دیکھ لیجئے کس طرح غریب مریضوں کو لوٹا جاتا ہے کہ قصائی کو بھول جائیں۔انہوں نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ عمران خان برسراقتدار آکر ان برائیوں کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات کریں تاکہ عام عوام سکھ کا سانس لے سکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے