ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)نتکانی میں واٹر سپلائی سکیم ،سیوریج،ٹف ٹائل منصوبہ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے دس کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے۔جلد کام شروع کردیا جائے گا۔حالیہ دہشتگردی کی لہر میں ہمسایہ ممالک ملوث ہیں۔پاک فوج جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک میں دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف اپریشن کرے۔ڈویژنل کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) و سابق صوبائی پارلیمانی سیکریٹری سردار میربادشاہ قیصرانی نے گذشتہ روز نتکانی کا دورہ کیا اور ممبر ضلع کونسل ڈیرہ رشید احمد موگا کے عشائیہ میں شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بدامنی کی فضا قائم ہوچکی ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ پاک فوج بلا تفریق ملک میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ایکشن لے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اچھے اور برے طالبان کی تفریق ختم کر نی ہوگی۔ سردار میربادشاہ قیصرانی نے کہا کہ صوبائی حلقہ پی پی 240 میں پسماندگی کے خاتمہ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کروڑوں روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے۔نتکانی میں دس کروڑ روپے کی لاگت سے نئی واٹرسپلائی سکیم ،سیوریج اور ٹف ٹائل کا کام جلد شروع کردیا جائے گا اور دور دراز کے علاقوں میں صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت فلٹریشن پلانٹ لگوا رہی ہے۔اس موقع پر ممبر ضلع کونسل ملک عبدالرشید موگا ، ملک مرید حسین موگا، ملک شریف موگا، مظہرحسین موگا، سردار محسن خان دستی، سردار زیبراحمد کھیتران، بشیراحمد قیصرانی، زاہد خان قیصرانی، فیض محمد لاشاری سمیت کثیرتعداد میں معززین علاقہ و کونسلرز موجود تھے۔بعد ازاں لاہور بم دھماکہ، سانحہ سہون شریف اور مہمند ایجنسی میں ہونے والے خود کش دھماکے کے شہداء اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔




0 تبصرے