Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

دانش سکول ڈیرہ کی انتظامیہ کا بچوں کے ورثا سے ہتک امیز رویہ

ڈیرہ غازیخان:دانش سکول ڈیرہ کی انتظامیہ کا بچوں کے ورثا سے ہتک امیز رویہ، 6گھنٹے شدید گرمی میں انتظار کرنے کے باوجود بھی بچوں کو چھٹی نہ دی گئی والدین پریشان حال ، ڈیرہ سکول کے پرنسپل کے خلاف شدید احتجاج، تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز دانش سکول انتظامیہ ڈیرہ غازیخان کی طرف سے بچوں کے ورثا کو فون کیا گیا کہ بچوں کو دس دن کی چھٹیاں دی جا رہی ہیں وہ اپنے بچوں کو آکر سکو ل سے لے جائیں چنانچہ گذشتہ روز شیڈول کے مطابق صبح تقریباًدس بجے بچوں کے والدین نے سکول پہنچنا شروع کردیا اور سکول کے باہر سینکڑوں کی تعداد میں والدین اکٹھے ہوگئے جب گیٹ انٹری کرا کے سکول کے اندر داخل ہوئے تو بچوں کو چھٹی دینے کیلئے سکول انتظامیہ نے ایک پر فارما تھما دیا جس کی تکمیل کرنے کیلئے تقریباً دو گھنٹے کا وقت درکار تھا اور اسی دوران والدین کلرک اور پرنسپل کے درمیان دستخط کرانے کیلئے شٹل کاک بن کر رہ گئے کئی گھنٹے گذرنے کے باوجود صرف چند بچوں کی کلیرنس ہوسکی اور باقی والدین کو دوسرے دن کا کہہ کر انہیں سکول سے جانے کا حکم دیدیا گیا جس کے سبب والدین اور طلبا کو شدید دشورای کا سامنا رہا والدین نے سکول انتظامیہ کے رویہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دانش سکول اتھارٹی میں بچوں اور والدین کیساتھ سکول انتظامیہ کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے اور انہیں قیدیوں کی طرح سکول میں بند کر رکھا ہے سکول انتظامیہ نے والدین کو جب بچوں کو لے جانے کی کال دی تو ان کا فرض بنتا تھا کہ وہ تمام کلیرنس سرٹیفکیٹس کے بارے میں انہیں پہلے آگاہ کرتے اس کے بعدبچوں کو سکول سے چھٹی دی جاتی لیکن سکول انتظامیہ نے حسب معمول اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شدید گرمی کے موسم میں والدین اور بچوں کو پریشانی میں مبتلا رکھا سکول میں نہ تو والدین کے بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ تھی اور نہ ہی انہیں پینے کاپانی میسر تھا جس کے سبب وہ کئی گھنٹوں کی تکلیف برداشت کرنے کے بعد گھروں کو واپس لوٹ گئے انہوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان سے دانس سکول انتظامیہ کے والدین کیساتھ ہتک آمیز رویہ کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے .
اس حوالے سے پرنسپل کا موقف جاننے کےلیے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پالیسی ہیڈ لاہور سے بنتی ہے ہم اپنی طرف سے کوئی پالیسی تیار نہی کرتے مزید انکا کہنا تھا کہ بچے اور انکے والدین ہمارے لیے قابل احترام ہیں انہوں نے کہاکہ دہشتگردی ودیگر معاملات کی وجہ سے والدین کو مشکلات پیش آتی ہیں آئندہ چھٹیوں کےلیے آسان طریقہ ڈھونڈ رہے تاکہ والدین کو کم سے کم مشکل پیش آئے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے