Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پی ٹی آئی کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا، بڑے تصادم کا خدشہ

پی ٹی آئی کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا، بڑے تصادم کا خدشہ

 

پی ٹی آئی کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا، بڑے تصادم کا خدشہ

 

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سندھ ہاوس کا گیٹ توڑ دیا۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس پہنچے اور  سندھ ہاؤس کے قریب ریڈ زون میں داخل ہوگئے ، جہاں انہوں نے دھرنا دینے کے بعد سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا۔


پولیس کی بھاری نفری سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ چکی ہے۔


3 وفاقی وزراء سمیت 33 پی ٹی آئی ارکان کے دوسری پارٹی سے معاملات طے ہوچکے ہیں، رمیش کمار


سندھ ہاؤس میں موجود حکومتی ارکانِ قومی اسمبلی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیے گئے ہیں۔


سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت کو سول انٹیلیجنس ایجنسی نے ارکان کی منتقلی کے بارے میں آگاہ کردیا، ایک اطلاع ہے کہ حکومتی ارکان کو سندھ منتقل کیا گیا ہے۔


ذرائع کا بتانا ہے کہ سول ایجنسی نے کہا ہےکہ حکومتی ارکان کو جہاں منتقل کیا گیا اس کا پتہ لگارہے ہیں، حکومتی ارکان کو صبح سویرے مختلف گاڑیوں میں منتقل کیا گیا۔


ذرائع کے مطابق تین خواتین ایم این ایز کو سکھر منتقل کردیا گیا۔


اراکین اسمبلی کو سندھ میں متوقع گورنر راج لگانے کے حکومتی فیصلے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے