Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ہمارا کُتا، کُتا اور آپ کا کتا ٹومی : احمد حسن ڈیہڑ کا عمران خان کو کرارا جواب

ہمارا کُتا، کُتا اور آپ کا کتا ٹومی : احمد حسن ڈیہڑ کا عمران خان کو کرارا جواب

 

 ہمارا کُتا، کُتا اور آپ کا کتا ٹومی : احمد حسن ڈیہڑ کا عمران خان کو کرارا جواب

 

حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے ملک احمد حسن ڈیہڑ اپنے ہی وزیرِ اعظم پر بھڑک اٹھے، ان کا کہنا ہے کہ خان صاحب! ہمارا کُتا، کُتا، آپ کا کتا ٹومی ہے، عمران خان نے ن لیگ کے 12 ایم پی ایز سے مل کر وفاداری تبدیلی کی بنیاد رکھی۔


’’خان صاحب نے کہا دوسری پارٹی کے لوگوں کو ملانا بے غیرتی نہیں‘‘


’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے کہا کہ دوسری پارٹی کے لوگوں کو ساتھ ملا رہا ہوں، دوسری پارٹی کے لوگوں کو ملانا بے غیرتی نہ سمجھا جائے، پارٹی تبدیلی کے لیے عمران خان کو استاد مانتا ہوں، مسلم لیگ ن کے لوگوں سے عمران خان ملیں تو کہتے ہیں وکٹ گرا دی۔


احمد حسن ڈیہڑ نے کہا کہ کتنی خطرناک بات ہے کہ نیوٹرل کو جانور کہہ کر ان کو میسیج دے رہے ہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ آٹا، دال میں نہ الجھاؤ، بین الاقوامی امور دیکھنے دو، عمران خان بتائیں، ابھی تک ایف اے ٹی ایف سے کیوں نہیں نکل سکے؟ خان صاحب! آپ کی کامیابی کے جھنڈے ہم نے بہت دیکھ لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شکل نہیں، نظریہ دیکھ کر آئے تھے، شاہ محمود قریشی شروع سے ہی مائنس ون کے دلدادہ ہیں، انہیں لابنگ کرنے پر ہی زرداری صاحب نے پارٹی سے نکالا تھا، وہ اب بھی مائنس ون کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔


’’حکومت کو جہانگیر ترین کی بد دعا لگ گئی‘‘

 

پی ٹی آئی کے ایم این اے احمد حسن ڈیہڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالات سے لگتا ہے کہ حکومت کو جہانگیر ترین کی بد دعا لگ گئی، جہانگیر ترین اور علیم خان پر بڑے ظلم کیے گئے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے