وہوا(نامہ نگار)واپڈا کی نجکاری اور میٹر ریڈرز کو کیمرہ ریڈنگ و آف ڈے الاﺅنس نہ ملنے کے خلاف آل پاکستان ہائیڈرو لیبر الیکٹرک یونین میپکو سب ڈویژن وہوا کی جانب سے ہڑتال، احتجاجی مظاہرہ اور تالہ بندی، حکومت نے ملازمین کو کیمرہ ریڈنگ الاﺅنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے مگر محکمہ واپڈا ملازمین کو کیمرہ ریڈنگ الاﺅنس نہیں دے رہا،ملازمین سے کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے مطالبات کی منظوری تک جاری رہیں گے ہائیڈرو لیبر الیکٹرک یونین میپکو سب ڈویژن وہوا کے چیئرمین محمد اقبال خان بلچانی ، تفصیل کے مطابق آل پاکستان ہائیڈرو لیبر الیکٹرک یونین میپکو سب ڈویژن وہوا کے اراکین نے واپڈا کی نجکاری اور کیمرہ ریڈنگ الاﺅنس اورآف ڈے الاﺅنس نہ ملنے کے خلاف ہڑتال کی اور میپکو سب ڈویژن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور تالہ بندی کی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں ان کے مطالبات کی منظوری کے لیے نعرے درج تھے اس موقع پر چیئرمین ہائیڈرو الیکٹرک یونین سب ڈویژن وہوا محمد اقبال خان بلچانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میپکو ملازمین دن اور رات اور موسم کی پرواہ کیے بغیر شہریوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس کی بدولت حکومت کو محکمہ واپڈا سے کثیر آمدن ہورہی ہے مگر حکومت واپڈا کی نجکاری کرکے لاکھوں ملازمین کو بے روزگار کرنے کے درپے ہے جو کہ ملازمین اور ان کے بچوں سے زیادتی کے مترادف ہے جبکہ میٹر ریڈرز کو کیمرہ ریڈنگ الاﺅنس کا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے باوجود ملازمین تاحال کیمرہ ریڈنگ اور آف ڈے الاﺅنس سے محروم چلے آرہے ہیں جس سے ملازمین میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ان کا یہ پرامن احتجاج، ہڑتال اور تالہ بندی ملازمین کے تمام مطالبات منظور نہ کیے جانے تک جاری رہے گا احتجاج میں عبدالقیوم پٹھان، خالد سعید، عبداللطیف قیصرانی، خالد اسلام، امان اللہ ایم آئی، نیاز احمد کھتران، محمد ارشد کلاچی، سلیم اللہ چانڈیہ، قیصر اقبال، فیاض الرحمٰن،حبیب اللہ، احسان اللہ، سمیع اللہ اعوان سمیت میپکو ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی