Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

چشمہ رائیٹ بنک کینال سے پانی کی بندش کو ڈیڑھ ماہ گزر گیا، گندم کی فصل تباہی کے دہانے پر،فوری پانی نہ چھوڑا گیا تو انڈس ہائی وے بند کرکے احتجاجی مظاہرے کریں گے۔سردار زبیر احمد خان ملکانی

وہوا(نامہ نگار) چشمہ رائیٹ بنک کینال سے پانی کی بندش کو ڈیڑھ ماہ گزر گیا، گندم کی فصل تباہی کے دہانے پر، انسان اور مویشی پیاسے مرنے لگے، فوری پانی نہ چھوڑا گیا تو انڈس ہائی وے بند کرکے احتجاجی مظاہرے کریں گے کسان بورڈ کی دھمکی، کسان بورڈ ضلع ڈیرہ غازی خان کے صدر سردار زبیر احمد خان ملکانی نے تحصیل تونسہ شریف کے صدر قاضی مستنصر باللہ ہاشمی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چشمہ رائیٹ بنک کینال کے پانی کی بندش کو ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے جس کی وجہ سے گندم کی فصل تباہی کے دہانے پر ہے اور تحصیل بھر میں جانوروں کے لیے چارہ کا حصول مشکل ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پانی سے مستفید ہونے والے علاقوں کے مکین اور مویشیوں کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور وہ پینے کے پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جلد نہری پانی کی فراہمی نہ کی گئی تو کسان بورڈ تحصیل بھر کے مختلف مقامات پر انڈس ہائی وے بند کرکے احتجاجی مظاہرے کرے گا انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے فوری طور پر مداخلت کرکے نہری پانی کی فوری فراہمی کراکے کسانوں کو گندم کی پیداوار کے نقصان سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے