Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مسلم لیگ (ن) تحصیل تونسہ میں کلین سویپ کرے گی۔مسلم لیگ(ن)ضلع ڈیرہ غازیخان کے کوآرڈینیٹر سعادت اللہ خان رند

ریتڑہ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) تحصیل تونسہ میں کلین سویپ کرے گی۔ مسلم لیگ (ن)اچھی شہرت کے حامل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گی۔کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں۔بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن)ضلع ڈیرہ غازیخان کے کوآرڈینیٹر سعادت اللہ خان رند نے مسلم لیگ(ن) تحصیل تونسہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) تحصیل تونسہ کے کوآرڈینیٹرنانا محمد عارف ملکانی نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل تونسہ مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے۔یہاں کے عوام قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ اور سردار میر بادشاہ قیصرانی مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کیلئے انتھک محنت کررہے ہیں۔مسلم لیگ(ن) نے تحصیل بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیئے جا رہے ہیں۔اجلاس میں ملک محمد حنیف چھجڑہ،سردار عبدالقیوم بزدار،اطہر فدا ہیروی،ملک اللہ نواز ارائیں،قاری رحمت اللہ ملکانی،مستنصر باللہ ہاشمی ودیگر نے شرکت کی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے