Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ریتڑہ وگردونواح میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری،دورانیہ 15گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا۔عوام شدید مشکلات کا شکار

ریتڑہ(نامہ نگار)ریتڑہ وگردونواح میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری،دورانیہ 15گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا۔عوام شدید مشکلات کا شکار،میپکوسب ڈویژن ٹبی قیصرانی کے اہلکار بار بار احتجاج کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔انصاف دلایا جائے،صارفین کا ایس ای میپکو ڈیرہ اور میپکو چیف سے مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق میپکوسب ڈویژن ٹبی قیصرانی کے اہلکاروں نے نیوٹبی قیصرانی فیڈر پر ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی انتہا کردی ہے۔اور روزانہ کی بنیاد پر 15 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔جس کی وجہ صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔میپکو صارفین حسین اللہ، منیراحمد،مْحمداشرف،سمیع اللہ،محمدعقیل،محمد عمران،محمد ابوبکر،سیف اللہ،محمدسلیم ودیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل علاقہ نے میپکو حکام کے اس ظالمانہ عمل کے خلاف متعدد با احتجاج کیا ہے اور میپکو حکام کی طرف سے وعدوں کے باوجود شدید لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس فیڈر کی بنیاد رکھتے ہوئے وعدہ کیا گیا تھا کہ چونکہ اس فیڈر پر دو اہم شہر ٹبی قیصرانی اور ریتڑہ واقع ہیں اور ان علاقوں میں لائن لاسز بہت کم ہیں اس لیئے اس کی تکمیل پر اس فیڈر کو سٹی فیڈر کا درجہ دیا جائے۔مگر اس فیڈر کی تکمیل کے بعد چند بااثر افراد کے کہنے پر اولڈ ٹبی قیصرانی فیڈر کی غیر منصفانہ تقسیم کی گئی اور زیادہ تر لوڈ کو اسی فیڈر نیو ٹبی قیصرانی فیڈر پر منتقل کر دیا گیا۔جس کی وجہ اس علاقہ کی عوام کو خاطر خواہ فائدہ نہ پہنچ سکا۔لو وولٹیج اور طویل لوڈشیڈنگ کی شکایت برقرار رہی۔رہی سہی کسر اس وقت پوری ہو گئی جب وہوا فیڈر کو سٹی کا درجہ دیا گیا تو زیادہ لائن لاسز والے علاقوں نوراحمد والی اور دیگر کو وہوا فیڈر سے کاٹ کر نیو ٹبی فیڈر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔جس کی وجہ سے لو وولٹیج کی شکایت کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مزید بڑھا دیا گیا۔انہوں نے میپکو حکام اور ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ سے اس صورتحال کا نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے