Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

آل پاکستان لاشاری بلوچ ویلفئر تنظیم نے بلدیاتی الیکشن کیلئے اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں۔سردارکشمیر علی خان لاشاری

ریتڑہ (نامہ نگار) آل پاکستان لاشاری بلوچ ویلفئر تنظیم نے بلدیاتی الیکشن کیلئے اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں۔باقی امیدواروں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سردارکشمیر علی خان لاشاری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن امیدواروں کا فیصلہ ہو چکا ہے ان میں چیئرمین کے عہدے کیلئے راجن پور سے سردار زبیر لاشاری،سردار ثاقب علی لاشاری،ضلع ڈیرہ غازیخان سے سردار ذولقرنین لاشاری یونین کونسل اربن،سردار مدثر لاشاری چوک چورہٹہ،سردار صادق لاشاری کوٹ ہیبت،سردار کریم نواز لاشاری عالی والہ،سردار مصطفیٰ لاشاری بہادر گڑھ،سردار اللہ داد لاشاری چوٹی اور سردار عبدالمجید لاشاری یونین کونسل ملکانی سے چیئرمین کے امیدوار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھی باقی امیدواروں کے نام زیربحث ہیں جن کا اعلان بہت جلد کردیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے