Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سابقہ حکمرانوں نےعلاقے کی ترقی کے لیے لوگوں کو سبز باغ دکھائے ,حافظ محمد طاہر قیصرانی

وہوا: بیرون ملک کا دورہ کرکے وطن واپس پہنچ گیا ہو ں بہت جلد اپنے حلقے کی عوام کے درمیان ہوں گا رواں ہفتے اپنی یونین کونسل پہنچ کر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے یونین کونسل لکھانی کو ڈیرہ غازیخان کی مثالی یونین کونسل بنائیں گے اور انشاء اللہ بہت جلد اس علاقہ مکینوں کو علاقہ بھر میں ترقی کے حوالے سے واضع تبدیلی نظر آئے گی اس بات کااظہار چئیرمین یونین کونسل لکھانی حافظ محمد طاہر قیصرانی نے اپنے ٹیلیفونک خطاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ سب تحصیل وہوا کا شمار پسماندہ ترین علاقوں میں ہوتا ہے بہت جلد اس علاقے کی پسماندگی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ وہوا کو تحصیل کا درجہ دلوانے کے لیے ضلع چئیرمین سردار عبدالقادر کھوسہ ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ سے تفصیلی بات چیت کریں گے مزید ان کا کہنا تھا کہ یونین کونسل لکھانی اور مضافاتی علاقوں میں سابقہ حکمرانوں نے اس علاقے کی ترقی کے لیے لوگوں کو سبز باغ دکھائے لیکن جھوٹے وعدوں کے سہارے کے علاوہ علاقہ مکینوں کو کچھ نہ ملا انشاء اللہ اپنی ذاتی استطاعت اور بطور یونین چئیرمین یونین کونسل کے فنڈ سے پائی پائی لگا کر اس یونین کونسل کے مکینوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہر ممکنہ کوشش کریں گے اور انشاء اللہ وہ وقت بہت جلد آئے گا جب یوسی لکھانی ضلع ڈیرہ غازیخان کی واحد یونین کونسل ہوگی جسے ترقی یافتہ یونین کونسلوں میں اس کا شمارکیا جائے گا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے