وہوا ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار سبھالتے ہی ملک میں بجلی بحران کے خاتمے کو اولین ترجیحی بنایا تاکہ ملک کو اس بحران سے نکالا جاسکے لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کو روشنی میں بدلنے کیلئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اپنا دن رات ایک کردیا انھوں نے کہا کہ حکومت نے اقتدار سبھالتے ہی توانائی بحران کے خاتمے کیلئے توانائی کے کئی منصوبے شروع کیے جن پر بہت تیزی سے کام جاری ہے اور وزیراعظم اور خادم اعلٰی پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو فوری اور سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے متبادل توانائی کے منصوبے جس میں سولر انرجی ، کول انرجی اور گیس انرجی پر بھی تیزی سے کام جاری ہے اور توانائی کے سیکڑ میں جس تیز رفتاری سے کام ہورہا ہے انشااللہ وہ دن دور نہیں جب توانائی کے ان منصوبوں سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا انھوں نے کہا کہ حکومت وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان بھر میں نہایت شفاف انداز سے عوام کی ترقی کے منصوبے مکمل کررہی ہے۔ اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ذریعے قوم کے اربوں روپے کے وسائل بچا کر اعلٰی مثال قائم کی ہے اور انشااللہ 2018ء کے الیکشن میں عوام کارکردگی کو دیکھ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرے گی۔
0 تبصرے